تعزیت خانہ
قسم کلام: اسم ظرف مکان ( واحد )
معنی
١ - وہ جگہ جہاں تعزیت کی جائے، مردے کی ماتم پرسی کرنے کا مقام۔ وہ کاندے پہ نقش تمنا کے تئیس کرے تعزیت خانہ دنیا کے تئیس ( ١٨١٠ء، کلیات میر، ٩٦٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعزیت' کے ساتھ فارسی زبان میں اسم 'خانہ' بطور لاحقہ ظرفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "کلیات میر"میں مستعمل ملتا ہے۔